اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انسداد منشیات پولیس فورسز کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی کو منشیات اور منظم جرائم کی روک تہام کی مہم میں اپنا قریبی شراکت دار اور ساتھی سمجھتا ہے.
ان خيالات كا اظہار ايراني كي ناركوٹكس پوليس كے سربراہ 'علي مويدي' نے بدھ كے روز 'تہران' ميں تركي كے ادارہ انسداد سمگلنگ، منشيات اور منظم جرائم كے سربراہ 'برہان اورہان' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كيا.
انہوں نے اس موقع پر كہا كہ ممالك كے درميان قريبي تعاون اور ہم آہنگي سے منشيات اور منظم جرائم كے ناسور كو ختم كرسكتے ہيں.
تركي پوليس كے ساتھ انسداد منشيات كے حوالے سے ايراني اہلكار اور فورسز كے قريبي روابط كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور تركي كے درميان موثر تعاون كي مفاہمت موجود ہے اور دونوں ممالك كے حكام كے درميان مسلسل ملاقاتوں سے ايسے تعلقات كو مزيد وسعت ملے گي.
ايران كي ناركوٹكس پوليس كے سربراہ نے كہا كہ ايران اور تركي نے انسداد منشيات كي مہم ميں بڑي كاميابياں حاصل كي ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ دونوں ممالك كے درميان طويل مشتركہ سرحديں موجود ہونے سے بڑے پيمانے پر منشيات سمگلنگ ہوتي ہے اسي لئے دونوں ممالك كو چاہئے اپنے قريبي تعاون اور اقدامات سے اس مسلے پر قابو پاليں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲